وزیرستان:فوج کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار شہید3 زخمی

160

راولپنڈی(صباح نیوز) شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 فوجی شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے راستے میں نصب بارودی سرنگ سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرانے کے باعث 2 سیکورٹی اہلکار لانس نائیک مومن علی اور سپاہی سلیم شہیدہوئے جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ۔