علما و مشائخ کے اعزاز میں افطار ڈنر 2جون کو علما اکیڈمی منصورہ ملتان روڈ پر ہو گا 

86

لاہور(وقائع نگار خصوصی)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کی جانب سے علما ء کرام اورمشائخ عظام کے اعزاز میں افطار ڈنرکی تقریب کل مورخہ2جون 2018ء بروز ہفتہ بمقام علماء اکیڈمی منصورہ ملتان روڈ لاہور میں منعقد ہو گی ۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ،غلام رسول اویسی اور میاں مقصود احمد و دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔