کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کاافطار ڈنر ملکی سطح پر صحافیوں کا سب سے بڑا اجتماع ۔

272

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کاافطار ڈنر ملکی سطح پر صحافیوں کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس پر کے یو جے مبارک باد کے مستحق ہے ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں ، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات کاا افطار ڈنر میں شرکت کے یوجے پر اعتماد کا مظہر ہے۔ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو کے یو جے کی جانب سیافطار ڈنر کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمن ، ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر، جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبدالرشید ، زاہد عسکری ،سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے ر ہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنا عمل قانونی اورجمہوری بنانا ہوگا۔صوبے کی مانگ کا مطلب ایک سوچ کا ذہن میں آنا ہے۔8 الیکشن لڑ کر بھی بنیادی مسائل حل نہ ہوئے تو ہم سوچنے پر مجبور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری نہ ہونے سے ہماری حلقہ بندیاں متاثر ہوئیں۔یہ سب قبل از انتخاب دھاندلی ہے۔جو بھی تاخیر ہورہی ہے تو سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو بھی موقع ملے گا۔ہم سب کی ان تمام محرکات میں تشویش ہے۔یہ بھی ماحول بن رہا ہے کہ کراچی اور سندھ کا مینڈیٹ تقسیم کردیا جائے۔فاروق ستار نے کہا کہ ہم انتخابات روکنے کی بات نہیں کررہے مگر ہمیں محروم کیا جارہا ہے۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا کہ الیکشن کا انعقاد بروقت چاہتیہیں۔مفروضوں پر بات نہیں کی جانی چاہئے۔اگر ازسر نو حلقہ بندیاں ہوں گی تو کیا ہوگا ؟اتنے عرصے بعد یہ سوال اٹھے ہیں۔۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عوام میں کوئی ابہام نہیں پایا جاتا۔ہم سب شفافیت کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ن لیگ کی دستبردار حکومت نے مشکل سے مگر مدت پوری کی یہ اچھی بات ہے۔لیکن پانی اور بجلی کے عمل کو راستے میں چھوڑ کر جارہی ہے۔ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کامیاب افطار ڈنر کے انعقاد پر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کو مبارکباد پیش کی۔کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے زیر اہتمام روایتی افطار ڈنر کراچی پریس کلب میں منعقد کیاگیا۔افطار ڈنر میں قائد حزب اختلاف سینیٹ شیری رحمان،ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ،مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفا ق احمد ،جنرل سیکریٹری پاک سر زمین پارٹی رضا ہارون ،مئیر کراچی وسیم اختر،مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی ،پیپلزپارٹی کے سینیٹر انور لعل ڈین ،پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ،ایم کیوایم کے رہنما علی رضا عابدی ،صدر آرٹس کونسل احمد شاہ ،ایڈ وکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو،کراچی پریس کلب کے سیکریٹری مقصود یوسفی ،سینئر صحافی ادریس بختیار ، سمیت سیاسی ،مذہبی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤں،عمائدین شہر، صحافیوں ،کے یوجے کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کے ایم سی جس طرح اس شہر کے مسائل کے لیے جدوجہد کررہی ہے عوام۔کو نظر آرہا ہے۔شہر میں سیوریج اور سڑکوں کے چھوٹے موٹے کام نظر آرہے ہونگے۔پورے 5 سال میں ایک پی ایف سی کی میٹنگ نہیں ہوئی۔۔مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی پریس کلب کے ساتھ کھڑا ہے۔ہاکس بے سے منسلک ہاؤسنگ اسکیم میں بھی میں ساتھ کھڑا ہوں۔ افطار ڈنر میں مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفا ق احمد ،جنرل سیکریٹری پاک سر زمین پارٹی رضا ہارون ،مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی ،پیپلزپارٹی کے سینیٹر انوڈین لعل ،ضلعی رہنما حبیب حسن اور ذوالفقار قائمخانی ،ایم کیوایم کے رہنما علی رضا عابدی ،صدر آرٹس کونسل احمد شاہ ،ایڈ وکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو،کراچی پریس کلب کے سیکریٹری مقصود یوسفی ،سینئر صحافی ادریس بختیار،پاکستان فیڈرل یو نین آف جر نلسٹس دستور کے جنرک سیکر یٹری سید سہیل افضل خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سیاسی ،مذہبی وسماجی تنظیموں کے رہنماوٓں،عمائدین شہر، ٹی وی چینلز، اخبارات ، میگزین سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ ،کے یوجے کے ممبران سمیت دیگر شخصیا ت نے بڑی تعد اد میں شرکت کی۔ آخر میں صدر کے یو جے طارق ابوالحسن اور جنرل سیکریٹری حامد الرحمن نے افطا ر ڈ نر میں شر یک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔