فلسطین کی تازہ صورتحال پر سیمینار 7 جون کو پلاک قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا

166

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے زیر اہتمام فلسطین کی تازہ صورتحال، امریکی سفارتخانے کی منتقلی اور صہیونی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے سیمینار ’’بیت المقدس فلسطین کا ہے‘‘ 7 جون بروز جمعرات 4 بجے سہ پہر بمقام پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز اینڈ آرٹس (پلاک) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔