بھارتی آبی جارحیت پاکستان کیخلاف سازش ہے، رائے اکرم خاں کھرل

123

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی امیدوار پی پی 115 رائے اکرم خاں کھرل، امیر جماعت اسلامی چودھری سلیم گجر نے کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت پاکستان کیخلاف سازش ہے۔ پانی کا مسئلہ ہمارے لیے زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں کالا باغ ڈیم سمیت آبی ذخائر کی تعمیر کو اپنے منشور میں شامل کریں۔ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، اس مسئلے کو عالمی سطح پر بھی اٹھانا چاہیے۔ ہر سال اربوں ڈالر کا پانی سمندر برد ہوجاتا ہے۔ ڈیموں کی تعمیر نہ کرنا قومی جرم کے مترادف ہے۔ پاکستان زرعی ملک ہے، ہم پانی کا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔ رائے اکرم کھرل نے کہا کہ چیف جسٹس عدالت عظمیٰ کا پانی اور اس کی قلت کے مسئلے پر ایکشن خوش آئند ہے۔