اسرائیل کی جانب سے مسلمانوں کی منظم نسل کشی کو روکا جائے

127

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 113 کے امیر رانا طہٰ خاں، نائب امیر ڈاکٹر محمد انور، جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن، الطاف حسین، چاند زیب خاں اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں غزہ پر حالیہ اسرائیلی بمباری اور بالخصوص اسپتالوں اور طبی عملے پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، ہیومن رائٹس کے اداروں اور مسلم ممالک بشمول پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مسلمانوں کی منظم نسل کشی کے سلسلے کو روکا جائے۔ رزان النجار شہید کی قربانی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ سفید کوٹ میں ملبوس اس پرعزم نرس نے مشکل حالات میں بھی خدمات کی انجام دہی کے ذریعے میڈیکل پروفیشنلز کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی وحدت کے مراکز مکۃ المکرمہ، مدینۃ المنورہ اور الاقصیٰ ہیں، مسلمانوں کے مقدسات کیخلاف سازشیں کی جا رہی ہیں، رہنماؤں نے فلسطینی نرس رزان اشرف النجار کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رزان اشرف النجار کے لیے دختر امت ایوارڈ کا اعلان کیا جائے۔