مارکیٹ میں بھارتی خشک دودھ کی سرعام سپلائی جاری ، فوڈ اتھارٹی خاموش

164

راولپنڈی (بی این پی )خالص دودھ کی پیداوار کم جبکہ طلب زیادہ ہونے کے باوجود شہریوں کی دودھ کی ضرورت پوری کی جا رہی ہے ، شام کے وقت نا معلوم پارٹیاں مارکیٹ میں پاؤڈر والا زہریلا دودھ سر عام سپلائی کر کے شہریوں میں کھلے عام موت بانٹنے میں مصروف ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے محکمہ فوڈ سمیت انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔بی این پی ذرائع کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار کے راستہ انڈین خشک دودھ راولپنڈی سمیت اکثر شہروں میں سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ دودھ فروشوں نے بی این پی کو بتایا کہ ضرورت پوری کرنے کیلیے خشک پاؤڈر سے دودھ تیار کر کے مارکیٹ میں پہنچایا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق خشک پاؤڈر والے دودھ سے متعدد خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں، جن میں کینسر سمیت ذہنی و مردانہ کمزوری اوردیگر جسمانی امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔