راولپنڈی،میٹروعملے کا مسافر پر تشدد، تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل

115

راولپنڈی(آئی این پی) میٹروعملے نے لیاقت باغ اسٹیشن پر مسافر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،مسافر کا سر پھٹ گیا،تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل ۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میٹرو اسٹیشن پر میٹروعملے نے مسافر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،مسافر کا سر پھٹ گیا جس کے بعد مسافر کو تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میٹرو عملے نے ڈنڈوں اور آہنی راڈ سے مسافر کومارا۔