جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کاغذات  نامزدگی جمع کرادیے ،سید عزیر حامد

141

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی اور کوآرڈینیٹر سیاسی امور سید عزیر حامد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں رضا احمد شاہ نے این اے 60 اور پی پی 17 جبکہ سید ارشد فاروق نے پی پی 16 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں ۔سابق ایم پی اے محمد حنیف چودھری سمیت جماعت اسلامی کے دیگر امیدوار جمعتہ المبارک کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ سید عزیر حامد نے کہا کہ حتمی منظوری کے لیے متحدہ مجلس عمل میں شامل تمام جماعتوں کے امیدواروں کے نام صوبائی پارلیمانی بورڈ کو بھجوا دیے ہیں۔ ایم ایم اے صوبہ پنجاب کا پارلیمانی بورڈ جو فیصلہ کرے گا ٗ تمام جماعتیں اس کی پابند ہوں گی۔