الیکشن کمیشن حلف نامہ جمع کرانے کیلیے 2روز کی مہلت دے، شیخ رشید

126

راولپنڈی( آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن حلف نامہ جمع کرانے کیلیے ایک 2 روز کی مہلت دے اور شدید گرمی کے باعث پولنگ کاوقت رات 12بجے تک کیاجائے۔ملک میں مہنگائی ہیبت ناک ہے۔ لوڈشیڈنگ نے سابق حکومت کی کارکردگی کاپول کھول دیا،گھروں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ رات پاگلوں کی طرح سڑکوں پر گزارتے ہیں۔پانی، بجلی اورخزانے کی طرف توجہ دی جائے۔شیخ رشیدایکسپریس وے بنا کر راولپنڈی میں سب سے بڑاٹریفک کا مسئلہ حل کر دیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صادق آباد چوک میں افطار جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ حلف نامہ اتنا مشکل ہے کہ بعض لوگوں کی چیخیں نکل جائیں، الیکشن کمیشن سے میرا مطالبہ ہے کہ حلف نامہ بھرنے کیلیے ایک دو دن کااضافہ کیاجائے اور پولنگ کاوقت رات 12بجے تک کیاجائے کیونکہ اتنی شدید گرمی میں لوگ ووٹ ڈالنے نہیں آئیں گے۔