ڈپارٹمننٹل کمیٹی کیخلاف ضابطہ اجلاس کو تسلیم کر کیلیے اجلاس طلب

152

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) بلدیہ عظمیٰ کے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ( کے ایم ڈی سی ) کی 26 مئی کو خلاف ضابطہ کی جانے والی ڈی پی سی کو تسلیم کرنے کے لیے آج 9 جون کو کالج کی گورننگ باڈی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ یہ اجلاس کالج کے کانفرنس روم میں ہوگا۔ یہ اجلاس چیئرمین و میئر وسیم اختر کی صدارت میں ہوگا۔ گورننگ باڈی کے اجلاس کے دعوت نامے پرنسپل سیکرٹریٹ کی آفس سیکرٹری سحرش اسلم نے جاری کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں گزشتہ دو اجلاس کے منٹس کی منظوری دی جائے گی جبکہ ڈپارٹمینٹل کمیٹی کے 26 مئی کو ہونے والے خلاف ضابطہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی بھی منظوری دی جائے گی۔ ڈی پی سی کا یہ اجلاس میٹروپولیٹن کمشنر کی صدارت میں ہوا تھا جس میں پروفیسرز ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور دیگر کی ترقیوں کی منظوری دی گئی تھی۔ حالانکہ ڈی پی سی کمیٹی میں میٹروپولیٹن کمشنر بحیثیت ممبر نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پی سی کمیٹی کی صدارت کرنے کی خبر 4 جون کے جسارت میں شائع ہونے پر میئر وسیم اختر نے سخت سرزنش کی تھی اور ایم سی سے پوچھا تھا کہ آپ کو اس اجلاس کی صدارت کرنے کی کس نے اجازت دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو طلب کیے جانے والے گورننگ باڈی کے اجلاس میں ایم سی کو نہ صرف جی بی میں بلکہ ڈی پی سی میں شامل
کرنے کی بھی منظوری دی جائے گی۔ تاکہ ایم سی کی صدارت میں ہونے والی ڈی پی سی کو قانونی شکل دی جاسکے۔ اس اجلاس کے بعد افطار و عشائیہ کا خصوصی اہتمام بھی کیا جائے گا۔
ڈپارٹمینٹل کمیٹی