جامعہ کراچی کے اساتذہ نے ڈیوٹی نہ دی تو کارروائی کرینگے: الیکشن کمشنر سندھ

339

الیکشن کمیشن اپنا کام اچھے انداز میں کررہا ہے: الیکشن کمشنر سندھ

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ نے انتخابات میں ڈیوٹی نہ دی تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک نے کہا کہ جامعہ کراچی کیاساتذہ ڈیوٹی نہ کرنیکافیصلہ نہیں کرسکتے، اگر اساتذہ نے ڈیوٹی نہ دی تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر فارم بھرنے والوں کو مسائل کاسامنا ہے، پڑھے لکھے لوگوں کو سامنے آنا چاہیے لہٰذا پارٹیاں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنا کام اچھے انداز میں کررہا ہے اور نگران حکومت کی مدد کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی 28 اور صوبائی اسمبلی کی 90 نشستوں پر فارم جمع کرائے جاچکے ہیں جب کہ 52 اقلیتی نشستوں پر فارم جمع کرائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ نے الیکشن ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا تھا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے تربیتی ورکشاپس میں شرکت سے بھی منع کیا تھا۔