جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ضلع لاہور کے زیر اہتمام آج افطار ڈنر ہوگا

117

لاہور (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ضلع لاہور کے زیر اہتمام آج لاہور میں مقیم باشندگان جموں و کشمیر کے اعزاز میں دفتر جماعت اسلامی لٹن روڈ لاہور میں افطارڈنر کااہتمام کیاجائے گا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر خالد محمود خان امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ہوں گے۔جبکہ اعجازاحمد کیانی امیر جماعت اسلامی لاہور پروگرام کی صدارت کریں گے۔ افطار ڈنر کی تقریب میں قیصر شریف مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان،ذکراللہ مجاہد صدر متحدہ مجلس عمل لاہور اورناصرڈاروزیر ٹرانسپورٹ حکومت آزادجموں وکشمیر مہمانان خصوصی ہوں گے۔