حکومت پاکستان بے بس کیوں؟

202

اقوام متحدہ نے شام میں اتنے بُرے حالات دن دھاڑے بمباری اور غوطہ میں مسلمانوں کی حالت زار اور فیس کب پر شامی باشندوں کی ویڈیو دیکھ کر کوئی بھی انسان کانپ جاتا ہے۔ آنکھوں سے آنسوؤں کے تار بندھ جاتے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی مسلم الک کی اپیل پر قائم کی اور اس میں 24 یا اس سے زیادہ ممالک اس کے حق میں ووٹ دینے جارہے تھے انکار کردیا اور پاکستان نے اس میں حصہ نہیں لیا۔ کیوں عوام اس کا پوچھنے کا حق رکھتے ہیں۔ ہم ووٹ دیتے ہیں مسلمان ہونے کے ناتے تمام دنیا کے مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ حضورؐ کا فرمان اور قرآن ہمارا منشور یہ کہتا ہے تو حکومت پاکستان کہاں ہے کون حکومت کررہا ہے، کیوں نہیں ہمارے نمائندے نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی کی ٹیم ترکی پہنچ گئی وہاں روٹی کا پلانٹ لگایا، ایک لاکھ روٹی روزانہ شامی بھائیوں کو ترکی کی سرحد اور مہاجرین کو دے رہے ہیں، حکومت پاکستان کٹھ پتلی ہے، بلاول بھٹو سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، وہ بتوں کی پوجا کررہے ہیں، کبھی ہولی کھیلتے ہیں، تھرپارکر میں ووٹ لینے چلے جاتے ہیں ہندو برادری سے، مسلمان آپ پر اعتبار نہیں کرتے، آپ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہری اور دین اسلام کے پیروکار ہیں، ووٹ کے لیے ایمان بھی داؤ پر لگادیا۔ ڈیفنس میں مندر پارک کی جگہ پر پورے کراچی کے شہریوں کو پارکوں سے محروم کرکے فلیٹ یا منی چڑیا گھر بنادیے۔ ان کو صحت و صفائی سے محروم کردیا، پارک آکسیجن حاصل کرنے، ورزش اور صبح کی سیر کی بہترین جگہیں تھیں ان سے دستبردار کردیا۔سعودی عرب سے اتنا گلہ ہے کہ ہمارا قبلہ و کعبہ وہاں اللہ کا گھر اور دبئی میں اس پاک جگہ جہاں حضرت ابراہیمؑ نے 365 بتوں کو توڑ کر بتوں کی پوجا کے خلاف اتنا بڑا کام کیا جہاں ان کی سنت حج ادا ہوتا ہے، وہاں مندر کیوں تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ ہمیں بہت افسوس ہے، سندھ اور دبئی کی حکومت سے مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہم احتجاج کرتے ہیں۔ سخت خلاف ہیں دونوں کے اس عمل کے لیے۔ آج مشرق وسطیٰ جن حالات سے دوچار ہے یہود و نصاریٰ پاکستان کے خلاف بھی گھاٹ لگائے بیٹھا ہے، روس اور بھارت ہمارے ازلی دشمن، روس نے افغانستان میں مات کھائی امریکا ان پر سوار ہوگیا امریکا عراق پر فلسطین پر یہود کیوں مسلمان اتنے بے حس کیوں بنگلا دیش اسلامی ملک ہے اس کو پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے، مگر ہر کوئی اپنی ذات اپنے مسائل و مفاد کے لیے زندگی گزار رہا ہے۔ ہر سیاسی پارٹی اپنے مفاد کی حد تک ایسا کیوں؟ فٹ بال کے عظیم کھلاڑی رونالڈو نے کوکا کولا کی کمپنی کا اربوں روپے کا کمرشل کرنے سے انکار کردیا کہ یہودی کمپنی دنیا میں لوگوں کے امن کے خلاف دنیا میں فتنہ اور شام میں لوگوں کے خلاف روپے استعمال کرتی ہے۔
صبا احمد