حکومت تو کہیں نظر نہیں آرہی

178

زاہدہ قادری، نارتھ ناظم آباد
حکومت کے کرنے کے کام کیا ہیں، میں اپنی بات شروع کرنے سے پہلے سوچ رہی تھی کہ تمام لوگ احتجاج کررہے ہیں، میرے ایک فرد کی توجہ دلانے سے کیا ہوگا لیکن انسانیت کے ناتے میرا فرض بھی ہے اور میری ذمے داری بھی، جس طرف آنکھ اٹھاؤ ہر طرف مسائل کا ایک انبار لگا ہوا نظر آتا ہے، بجلی، پانی زندگی کی اہم ضرورت ہے ان دونوں چیزوں کو حاصل کرنا اتنا مشکل بنادیا گیا ہے، مجھے تو ایسا معلوم ہوتا ہے یہ ہدف امت مسلمہ کے لیے ہے۔ شام، یمن، افغانستان، عراق، لیبیا تمام مسلمان ممالک کو بمباری کرکے اور پاکستان کے مسلمانوں کو پانی، بجلی کے مسئلے کو اتنا پھیلاؤ پانی نہیں ہے، بجلی نہیں اور پھر پانی اور بجلی روک کر ان کو مارو حکومت اور دوسرے ادارے پانی اور بجلی کے مسئلے کو حل کروانے میں بے بس، بے حس ہیں، ہر کوئی سیاستدان صرف بیان بازی سے عوام کو طفل تسلی دیتا رہتا ہے۔ یہ سب کام آپ ہی کے ذریعے ہوتے ہیں۔ کب سے مجھے بے چین کررہی تھی آج میں نے اپنی اس سوچ کو آپ کے سامنے بیان کردیا اُدھر بمباری ادھر پانی، بجلی ہدف تو ہدف ہوتا ہے وہ تو پورا کرنا ہے کرسیاں اور وزارتیں ایسے ہی تو نہیں مل جاتی ہیں، ہمارے اندر ہی سے میر جعفر میر صادق مل جاتے ہیں، کتنی ہی پریس کانفرنس کرلیں، دھرنے دیں سب بے کار ان کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی۔
الیکشن ہوں اور آئین کے مطابق 62,63 کی شرائط کے ساتھ ہوں تو الیکشن کمشنر غیر جانبدار ہو پھر نتائج آئیں گے ورنہ سارا پیسہ ضائع ہی ہوگا، عوام بھی اچھے اور خوف خدا رکھنے والوں کو چنیں جو عوام کے مسائل حل کرسکیں، برے کردار لوگ تو آپ کو بھی برا ہی بنائیں گے۔ جو آپ کی اور اپنی سب کی آخرت اور دنیا دونوں بے کار اور برباد کریں گے۔