وٹرز اپناووٹ اہل ، دیانتدار اور عزت داروں کے حوالے کریں

124

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر راناعدنان خان نے کہاہے کہ انتخابات اور جمہوری عمل ہی ملک میں نظام اور قیادت کی تبدیلی کی پائیدار شاہراہ ہے ۔ ستر سال میں سیاسی جمہوری قیادت ، سول بیوروکریسی اور ریاست کے اہم ترین اداروں کی ناپختگی اور مفادات پر مبنی کمزور اقدامات نے پورے نظام کو درہم برہم کردیاہے ۔ ووٹرز اپنی عزت کیلیے ووٹ اہل ، دیانتدار اور عزت داروں کے حوالے کریں پھر ہی پاکستان خوش حال و مستحکم ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی ہوتا جارہاہے ۔ اس وقت سیاست ، عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ایک پیج پر ہیں ،اب کوئی بھی دیدہ یا نادیدہ قوت انتخابی عمل کو سبوتاژ نہ کرے وگرنہ بڑی خرابیاں جنم لیں گی۔انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی ، قومی وحدت ، اسلامی نظریہ ، باہمی احترام و عزت کی تمام بنیادیں کمزورہوتی جارہی ہیں ۔ نئی نسل کی حفاظت اور سوشل میڈیا کی آڑ میں سب کچھ تباہ کرنے کا سدباب کرنا ہوگا ۔ ریاستی اداروں ، سیاسی جمہوری قدروں ، قومی سلامتی اور قومی وحدت کے تحفظ کے لیے کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے ۔ تمام سٹیک ہولڈرز متحد ہو کر قومی مثبت کردار ادا کریں ۔