ژوب ، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، دیگر واقعات میں 3 افراد ہلاک

163

ژوب ،کھوئی رٹہ، کوئٹہ (آئی این پی ) ژوب، کوئٹہ اور کھوئی رٹہ میں مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے برنج پہاڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2بچے جاں بحق جبکہ خواتین سمیت5افراد زخمی ہوگئے ہیں ، دوسری جانب ژوب سمیت مختلف علاقوں میں موسلادار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ چکا ہے ۔گزشتہ روز ژوب کے علاقے برنج پہاڑی کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 2بچے محمد عمر اور رحمت اللہ جن کی عمریں 12اور 10 سال ہیں جبکہ تین خواتین اور بچوں سمیت5افراد زخمی ہوگئے ہیں ،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ ژوب اورملحقہ علاقوں میں تیزاور موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں ندی نالے زیر آب آگئے بلکہ گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی ،ندی نالوں میں طغیانی کے باعث مختلف علاقوں میں آمدورفت کا نظام متاثر ہوگیاہے ۔ کھوئی رٹہ دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔شدید زخمی کو اسلام آباد پمز اسپتال میں ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ بائی پاس روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں کی آپس میں ٹکر نوجوان عمران مشتاق ولد محمد مشتاق قوم جاٹ ساکن ججوٹ بہاد ر ، معروف عرف ٹھاکر ولد محمد الطاف قوم شیخ ساکن منکشاہ جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرا موٹر سائیکل سوار ذیشان ولد محمد رشید قوم جاٹ ساکن ججوٹ بہادر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتا ل کوٹلی پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فرسٹ ایڈ دے کر پمز اسپتال اسلام ریفر کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئٹہ سبی شاہراہ پرتیزرفتار ٹریکٹر کی ٹکرسے13سالہ بچہ جان کی بازی ہارگیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئٹہ سبی شاہراہ پرتیزرفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے 13سالہ بچہ حمید اللہ جاں بحق ہوگیاجن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔