یوروگوائے سے روس تک۔ عالمی کپ فٹ بال کی کہانی

115

سید پرویز قیصر
فٹ بال کا18ویں عالمی کپ یوروپ کے ملک جرمنی میں 2006 میں منعقد ہوا تھا۔ 9جون سے9 جولائی تک ہونے والے اس عالمی کپ میں 32ٹیموں نے شرکت کی تھی جن کو8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ ہر گروُُپ میں پہلی2 پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں دوسرے راؤنڈ میں کھیلنے کی حقدار بنی تھیں۔ دوسرے راؤنڈ میں داخل ہونے والے 16ٹیمیں ناٹ آؤٹ میچ کھیلنے کے بعد کوارٹر فائنل میں داخل ہوئی تھیں۔ کوارٹر فائنل میں اٹلی نے کویوکرین کو3-0 سے، جرمنی نے ارجن ٹائنا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4-2سے ،انگلینڈ نے پرتگال کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-1 اور فرانس نے برازیل کونے 11500 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔پہلے سیمی فائنل کا فیصلہ فاضل وقت میں ہوا۔ اٹلی نے جرمنی کو 2-0سے ہرایا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے پرتگال کو11500 سے شکست دی۔
اٹلی نے فرانس کوپنالٹی شوٹ آؤٹ میں 5-3سے شکست دیکرچوتھی مرتبہ عالمی چمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔اس سے پہلے اس نے1934،1938 اور 1982 میںیہ اعزاز حاصل کیا تھا۔برلن میں9 جولائی کو ہوئے فائنل میچ کو69,000 تماشائیوں نے دیکھا۔ تیسری پوزیشن کے لئے ہوئے میچ میں جرمنی نیپرتگال کو31501 سے شکست دی۔اس عالمی کپ میں64 میچوں میں110 کھلاڑیوں نے 2.29گول فی میچ کی اوسط کے ساتھ147 گول مارے جس میں4 سیلف گول بھی شامل تھے۔5گول کے ساتھ جرمنی کے میرو سلاوو کلوزسب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی رہے۔
اسپین نے 2010 میں پہلی مرتبہ ٹائٹل پر قبضہ کیا تھا
فٹ بال کا19ویں عالمی کپ افریقا کے ملک جنوبی افریقا میں2010 11 جون سے 11 جولائی تک منعقد ہوا تھا جسں میں 32 ٹیموں نے شرکت کی تھی جن کو8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ ہر گروُُپ میں پہلی 2 پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں دوسرے راؤنڈ میں کھیلنے کی حقدار بنی تھیں۔ دوسرے راؤنڈ میں داخل ہونے والے 16 ٹیمیں ناٹ آؤٹ میچ کھیلنے کے بعد کوارٹر فائنل میں داخل ہوئی تھیں۔ کوارٹر فائنل میں جرمنی نے ارجن ٹائنا کو41500 سے،برازیل کو ہالینڈنے21501 سے،اسپین نے پیراگوائے کو11500سے اوریوروگوائے نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں گھانا کو 41502 سے شکسٹ دیکر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔سیمی فائنل میں جرمنی کو اسپین نے 11500سے اورہالینڈ نے یوروگوائے کو31502 سے شکست دی۔ڈربن میں11 جولائی کو ہوئے فائنل میں اسپین نے فاضل وقت میں نے ہالینڈ کو11500 سے شکست دیکرپہلی مرتبہ عالمی چمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔۔ اس میچ کو 84,490تماشائیوں نے دیکھا تھا۔تیسرے مقام کے لئے ہوئے میچ میں جرمنی نے یوروگوائے کو 31502سے شکست دی۔جرمنی نے چوتھی مرتبہ تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔
اس عالمی کپ میں64 میچوں میں98کھلاڑیوں نے2.26 گول فی میچ کی اوسط کے ساتھ145گول کیے جس میں2 سیلف گو ل بھی شامل تھا۔جرمنی کے تھامس مولر 5 گول کے ساتھ مشترکہ طور سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی رہے۔