نوجوان ایم ایم اے کے امیدواروں کی انتخابی مہم کا ہراوّل دستہ ہوں گے،سردار تفہیم اعظم

113

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی) صدر جے آئی یو تھ ضلع راولپنڈی سردارتفہیم اعظم،جنرل سیکرٹری اصغرخان مہمند،سینئرنائب صدراسلم عباسی نے این اے 59وپی پی 13سے محمد تاج عباسی،پی پی10سے خالد محمود مرزا اور پی پی12سے مولانا عبدالرحیم بابرکومتحدہ مجلس عمل کا ٹکٹ ملنے پرانہیں مبارکبا د پیش کی ہے ،اپنے تہنیتی پیغام میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے رہنماؤں نے کہاکہ نوجوان ضلع بھرمیں ایم ایم اے کے تمام امیدواروں کی انتخابی مہم کا ہراول دستہ ہوں گے، نوجوانوں کی پارٹی ہونے کے دعویداروں نے ملک بھرکا کچرااورکرپٹ ٹولہ ایک جگہ جمع کرکے پاکستان کی یوتھ کومایوس کردیا ،جماعت اسلامی اورایم ایم اے کے تمام امیدوارکرپشن سے پاک ہیں اوروہی ملکی مسائل کوحل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔