نوجوان ہی نظام مصطفی ﷺکے نفاذ کا ہراول دستہ ہوں گے

145

اٹک (وقائع نگار خصوصی)کرپشن تو دو رکی بات ہے جماعت اسلامی اور دینی جماعتوں کا الزام بھی ہے ایم ایم اے اقتداد میں آکر وطن عزیز پاکستان میں نظام مصطفیﷺ کو عملاً نافذ کرے گی، نوجوان ہی نظام مصطفی ﷺکے نفاذ کا ہراول دستہ ہوں گے، 71برس ہو چکے کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں ابھی تک اسلامی نفاذ نافذ نہیں ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب سعد بن ہارون اور مہمان خصوصی ایم ایم اے ضلع اٹک کی طرف سے نامزد امیدوار پی پی ون سے محمد اقبال ملک نے المرکز اسلامی دارالسلام کالونی کے وسیع میدان میں افطار ڈنر کے پروگرام سے خطاب کے دوران کیا۔ پروگرام سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اٹک ضیا الدین اور جے آئی کے ضلعی سیکرٹری میاں محمد جنید نے بھی خطاب کیا۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب سعد بن ہارون نے کہا کہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے نیکی آسان اور بدی کرنا مشکل ہو جاتی ہے شیطان کو رمضان میں جکڑ دیا جاتا ہے ایک بندہ مومن ماہ صیام میں قرآن سے جڑ جاتا ہے وہ خوش قسمت بن جاتا ہے جت تک مسلمان قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا رہے دنیا پر حکمران رہے جب اسلامی تعلیمات کو چھوڑا پستی میں گر گئے جس کی وجہ سے ہر جگہ مسلمان ہی ظلم کا شکار ہیں سنبھلنے کی ضرورت ہے۔ اقبال ملک نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے نوجوانوں کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ اپنی ذمے داری کو پورا کریں دینی قوتوں کا ساتھ دیں برائی کے آگے بند باندھیں، ایم ایم اے نے مجھے صوبائی اسمبلی کے لیے نامزد کیا ہے میرا تعلق متوسط طبقے سے ہے ان کے مسائل سے واقف ہوں تعلیم ، صحت ،انصاف ،حکومتی تعلیمی اداروں کی کمی اور سب سے بڑھ کر پانی اور کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی ضرورت ہے انتخابات میں اہل دیانتدار اور جرأت مند قیادت کو منتخب کرائیں تب ہی مسائل حل ہوں گے۔