بلڈ پریشر سے بچنا بہت آسان

301

بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جو امراض قلب یا فالج وغیرہ کا خطرہ سنگین حد تک بڑھا دیتا ہے، مگر بات صرف اتنی ہی نہیں، یہ جسم کو بتدریج مختلف امراض کا شکار کرکے بھی موت کی جانب لے جاتا ہے جبکہ اس سے دماغی شریان پھٹنے کا خطرہ تو ہوتا ہی ہے۔
اس مرض میں صرف بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) ہی خطرناک ثابت نہیں ہوتا بلکہ اس کی شرح میں نمایاں کمی بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے جبکہ ایسا ہونے کی صورت میں انسان دماغی امراض جیسے الزائمر یا ڈیمنیشیا وغیرہ کا بھی شکار ہوسکتا ہے۔
اگر کوئی فرد ذیابیطس کا شکار ہو تو ہائی بلڈ پریشر اس کے دل و خون کی شریانوں کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے، عام طور پر 120/80mm کو نارمل بلڈ پریشر سمجھا جاتا ہے جس میں اضافہ یا کمی دونوں صورتیں صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتیہیں۔
اکثر اس خاموش قاتل کا سبب بہت زیادہ غصہ، بہت زیادہ نمک اور جسمانی کمزوری سمیت سکون آور ادویات کا استعمال سمجھی جاتا ہے تاہم اس مرض پر قابو پانا بھی بہت زیادہ مشکل نہیں، درحقیقت طرز زندگی میں معمولی تبدیلی بھی اکثر زندگی بچانے کا باعث بن جاتی ہیں۔یہ دعویٰ جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
واکایاما میڈیکل کالج کی تحقیق کے مطابق ہلکی سی ورزش بھی بلڈ پریشر سے تحفظ میں انتہائی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔اس تحقیق کے دوران رضاکاروں پر کیے جانے والے تجربات سے یہ بات معلوم ہوئی کہ جو لوگ پورے ہفتے میں 30 سے 90 منٹ تک چہل قدمی کرنے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں ہائی بلڈ پریشر کی سطح میں نمایاں کمی آتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ صرف 15 منٹ کی چہل قدمی بھی بلڈ پریشر جیسے مرض کو قابو میں رکھنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔

سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود 2.5مند

حال ہی میں کی جانے والی طبی تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ موٹاپا بہت سی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے جبکہسبز چائے کے استعمال سے موٹاپے پر قابو پانے میں نمایاں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سبز چائے پینے سے زیادہ کیلوریز کو جلانے میں مدد ملتی ہے جبکہ یہ ذائقے میں بھی انتہائی اچھی اور صحت کیلئے مفید مشروب بھی ہے۔تحقیقی نتائج کے مطابق سبز چائے ڈائٹ کرنے والے افراد کیلئے بھی سود مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبز چائے سے فوڈ پوائزنگ اور دانتوں میں بننے والے بیکٹریا سے بھی بچا جا سکتا ہے۔