پی پی 10 سے چودھری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے

73

راولپنڈی (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض خارج ، پی پی 10سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے خلاف اعتراض پر ریٹرننگ آفیسر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا جس میں چودھری نثار کے خلاف اعتراض خارج کرتے ہوئے پی پی 10سے کاغذات منظور کرلیے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ چودھری نثار عدالت عظمیٰ حملہ کیس میں ملوث ہیں۔