ژوب میں لینڈ سلائیڈنگ امیدوار رکن اسمبلی کے 3 بیٹے ہلاک 

111

ژوب (آئی این پی) بلوچستان میں عید کے دوسرے روز ضلع ژوب میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبائی اسمبلی کے امیدوار رحمت اللہ صافی کے3 بیٹے جاں بحق جبکہ وہ خود اور ان کا چوتھا بیٹا زخمی ہوگیا‘ حادثہ بلوچستان کے سیاحتی پہاڑی علاقے سلیازئی کے مقام میں پیش آیاجہاں زخمی رحمت اللہ صافی اہل خانہ عید کی چھٹیاں منانے آئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق2018ء کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست سے حصہ لینے والے رحمت اللہ صافی اپنے4 بیٹوں کے ہمراہ تفریح کے لیے یہاں پہنچے تھے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا‘ مقامی افراد اور سیاح فوری طور پر متاثرہ افراد کی مدد کے لیے جائے وقوع پر پہنچے لیکن3 نوجوانوں کو بچا نہ سکے تاہم رحمت اللہ صافی اور ان کے بڑے بیٹے کو بچا لیا گیا جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ڈی ایچ کیو اسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا۔