این اے 1 چترال ‘ پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد

150

چترال(ویب ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے این اے ایک چترال سے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے این اے 1 چترال کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے جس کو ریٹرننگ افسر نے مسترد کردیا جب کہ اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کے کاغذات نامزدگی این اے 1 کیلئے منظور کرلیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں اپنی تاحیات نا اہلی کے خلاف اپیل دائر کی ہے جس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے انہیں 13 جون کو لاہور طلب کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی۔ تاہم سابق آرمی چیف عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے جس پر سپریم کورٹ نے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کا حکم واپس لے لیا۔