خواجہ سعد رفیق نے صوبائی حلقہ تبدیل کر لیا

141

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے صوبائی حلقہ تبدیل کر لیا ،پی پی 157کی بجائے پی پی168سے انتخاب لڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق کی خواہش پر سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کے لیے صوبائی حلقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی پی 157سے اب ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق انتخاب لڑیں گے۔واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق این اے 131سے بھی انتخاب لڑیں گے۔