پی ٹی آئی کے اقلیتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

226

لاہور(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر اقلیتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ناموں کی فہرست دیر سےارسال کرنے پر کاغذات مسترد کیے گئے جبکہ تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں کو عدالت کے ذریعے مزید کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار عدالتی آرڈر کے ذریعے کاغذات جمع کرائیں گے اور الیکشن کمیشن کو فریق بنا کر درخواست دیں گے، تحریک انصاف کے جانب سے مخصوص اقلیتی نشست کے لیے 7امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ہارون، عمران گل، اعجاز مسیح، مہندر پال، پیٹر گل، جوگندر چوہان، حبقوق اور سیمول یعقوب شامل ہیں۔