راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی

154

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لیے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے شان سے 210گرام چرس تھانہ مری پولیس نے عتیق سے120گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے شبیر سے 01عدد پستول 30بور معہ 2 روند ، تھانہ کینٹ پولیس نے ارسلان سے 1عدد پستول 30 بور معہ 6روند،تھانہ ریس کورس پولیس نے نواز سے 01عدد پستول 30بور معہ5روندجبکہ تھانہ کلر سیداں پولیس نے جمشید سے 420لیٹر غیر قانونی پٹرول 210 لیٹر غیر قانونی ڈیز ل برآمدکرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔