نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

94

کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے نیشنل پارٹی کے انتخابی منشور 2018ء کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ تمام ریاستی اداروں کو پارلیمنٹ کے مؤثر کنٹرول میں لایا جائے گا اور ایوان بالا کو ماحولیاتی امور میں بااختیار بنایا جائے گا ، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے انتخاب اور اس کی بر طرفی پارلیمنٹ کی مشترکہ اجلاس میں کرنے کے لیے قانون سازی کی ریاستی اور خود مختار اداروں کے سربراہان کی تعیناتی پارلیمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی کے ذریعے ہو گی ۔