راولپنڈی، پی پی 13 سے مجلس عمل کے امیدوارتاج عباسی نے انتخابی مہم تیزکردی

101

راولپنڈی (نمائندہ جسارت) متحدہ مجلس عمل و جماعت اسلامی کے نامزد امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 13 محمدتاج عباسی کی انتخابی مہم تیزتر، پورے حلقے میں یونین کونسل اور وار ڈ سطح تک پلاننگ مکمل ہونے کے بعد ذمے داران اورکارکنان ڈور ٹو ڈورعوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں ،امیر زون امتیاز
علی اسلم نے جے آئی یوتھ پی پی13کے صدرسرداررفیع الدین کوہدایت کی کہ وہ پورے انتخابی حلقے میں جے آئی یوتھ کی ون بوتھ 10 یوتھ کی پالیسی پر ایک ویک میں 100فیصد عمل کویقینی بنائیں اورپورے حلقے میں نوجوانوں کومتحرک کریں۔ محمدتاج عباسی نے رحمت آباد ،گلریز،مورگاہ سمیت دیگرعلاقوں میں کارنر میٹنگز،عوامی اجتماعات اور علاقے کے زعما سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے رحمت آباد میں سالہاسال سے عوامی خدمت کی ایک تاریخ رقم کی ہے پورے پنجاب میں اس یونین کونسل کوماڈ ل یونین کونسل قراردیا گیا ہے، عوام نے اعتماد کیا توان علاقے کے تمام بنیادی مسائل کے حل کریں گے ۔