ضلع راولپنڈی میں ایم ایم اے کے نامزد امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم 

79

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)صدر متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے ضلع بھرمیں ایم ایم اے کے نامزد امیدواروں کوانتخابی ٹکٹ دے دیے ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 کیلیے مفتی محمود حسین شائق،این اے 59مولانا عبدالغفارتوحیدی ،این اے 60قاضی محمدجمیل ،این اے 61چودھری ظفریاسین، این اے 62طارق منیربٹ ،این اے 63 کیلیے محمدوقاص خان کوٹکٹ جاری کیا گیا، جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کیلیے راجا تنویراحمد،پی پی 8راجا محمدجواد، پی پی 9چودھری عابد محمود ایڈووکیٹ،پی پی 10 خالد محمود مرزا ،پی پی11مفتی مسرت اقبال ،پی پی 12 مولانا مقصودعثمانی،پی پی 13محمدتاج عباسی،پی پی 14 حاجی رضوان احمد،پی پی 15خالدمحمودعلوی ، پی پی16 محمدحنیف چودھری،پی پی17رضا احمدشاہ ،پی پی18 ڈاکٹر ضیا الرحمن امازئی،پی پی 19ملک سفیرعالم اور پی پی20کیلیے محمد وقاص خان کوانتخابی ٹکٹ جاری کیا گیا۔ ترجمان ضلعی صدرکے مطابق پی پی6مری کے حلقے کیلیے تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا، جلد سپریم کونسل اس پرفیصلہ کرے گی ۔