ایان علی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم 

97

راولپنڈی(اے پی پی)کسٹمز کی خصوصی عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کو آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ کسٹمز کی خصوصی عدالت میں طویل عرصے بعد نئے جج ارشد حسین بھٹا تعینات ہونے پر ایان علی کے خلاف کر نسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت میں ایان علی کی عدم حاضری پرکسٹمر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی ڈیڑھ سال سے بیرون ملک ہے اورہر مرتبہ میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کر دیا جا تا ہے ۔ایان علی کی عدم حاضری پر نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا ئیں۔عدالت نے ایان علی کوعدالت میں پیش ہو نے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 21 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔