بجلی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان

179

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کے بعدیکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، تاہم ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے قیمت بڑھانا پڑے گی۔ یاد رہے کہ نگراں حکومت نے ابھی عیدالفطر سے قبل ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔نگراں حکومت نے عید سے قبل عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتے ہوئے پیٹرول 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ پیٹرول کی اس
وقت موجودہ قیمت 91 روپے 96 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 105 روپے ہے