مولانا عبدالمجید ہزاروی کی زیر صدارت متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی کا خصوصی اجلاس 

151

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی کا ایک خصوصی اجلاس گزشتہ روزجامعہ فرقانیہ مدنیہ کوہاٹی بازار میں مہتمم مولانا عبدالمجید ہزاروی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ا جلاس میں ایم ایم اے میں شامل دینی جماعتوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی صورتحال اورامیدواروں کی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی سید عزیر حامدنے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی پی 17 سے ایم ایم اے کے امیدوار رضا احمد شاہ کے حلقے کے مقامی شادی ہال میں 3 جولائی کو علماء کنونشن ہوگا۔ جبکہ این اے 62 راولپنڈی شہر کا علماء کنونشن 5 جولائی کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد کیا جائے گا۔ جس میں ایم ایم اے کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان مہمان خصوصی ہوں گے۔