مسائل کا حل ووٹ کے صحیح استعمال میں ہے، محمد اقبال ملک

205

اٹک (وقائع نگار خصوصی) ووٹ کھیل تماشا نہیں، قیمتی امانت ہے، ہمارے سارے مسائل کا حل ووٹ کے صحیح استعمال میں ہے 70 سال گزر گئے ووٹ کو اس کے حق دار تک نہ پہنچا سکے اللہ کے فضل و کرم سے علماء، دینی اور سیاسی جماعتیں ایم ایم اے کے ایک پلیٹ فارم پر متفق اور متحد ہو چکی ہیں ان کا کتاب انتخابی نشان ہے عوام ایم ایم اے کے جھنڈے تلے آجائیں۔ 25 جولائی کتاب اور ایم ایم اے کی کامیابی کا دن ہو گا عوام کرپٹ اور خود غرض امید واروں کو مسترد کر دیں گے ان خیالا ت کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 1 محمد اقبال ملک کے مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کیا۔ تقریب سے ایم ایم اے ضلع اٹک کے سیکر ٹری جنرل اقبال خان ، ضلعی سرپرست ایم ایم اے مولانا شیر زمان ، امید وار قومی اسمبلی این اے 55 صاحب زادہ حافظ سعید احمد ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 1 محمد اقبال ملک ، ضلعی صدر ایم ایم اے مولانا علامہ حافظ رفاقت علی حقانی، مولانا نیاز احمد اعوان ، شہزاد چشتی ، وحید احمد اورمولانا وحید اخترنے بھی خطاب کیا اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی میاں محمد جنید ،الحاج الماس خان الخیر والے قاری یاسر ، مولانا نعیم اللہ ، سید ثناء اللہ بخاری ،شیخ اسرار احمد ، انجینئیر محمدمختا ر خٹک ، زبیر جنجوعہ اور حاجی محمد حسین بھی موجود تھے۔ ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ایم اے اقبال خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف یہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ ہم جیت نہیں سکتے ہم اور ہمارے نمائندے اپنی کار کردگی دکھائیں گے وہ پارلیمنٹ میں جا کر سونے والے نہیں انہیں مسائل کا ادراک ہے اور ان کا حل جانتے ہیں ووٹ ایک قومی اور ملی امانت ہے اس کا درست استعمال وقت کی ضرورت اور حالات کا تقاضا ہے ایم ایم اے نے صحیح معنوں میں قومی قیا دت کے اہل امید وار و ں کو انتخابی میدان میں اتارا ان میں سے کسی پر بھی کرپشن، لوٹ ماراور بد اخلاقی کا کوئی الزام پیش نہیں ہے یہ سب عام آدمی، جو قوم کا روشن مستقبل، بے لو ث اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔