ہم ملک میں نظریاتی جنگ لڑ رہے ہیں،محمد حنیف عباسی

96

راولپنڈی ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار حلقہ این اے 60 محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہم ملک میں نظریاتی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے ۔میاں نواز شریف کا یہ قصور تھا کہ اُس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ۔پاکستان کو سی پیک دیا ملک میں 155ارب روپے کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی ۔ آج ملک بھر میں بجلی بحران کا خاتمہ ہو چکا ہے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی