برسوں سے اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا

127

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل کے راہنما اور امیدواراین اے 109سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ برسوں سے برسراقتدار رہنے والوں نے عوام کے لیے تو کچھ نہیں کیا ۔ قوم کو اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکے ۔

صالح اور دیانت دار قیادت ہی عوام کو مہنگائی،بے روزگاری، کرپشن اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلا سکتی ہے،،قوم آزمائے ہوئے سیاست دانوں کو آزمانے کے بجائے اس بار کرپشن سے پاک دینی قوتوں کا ساتھ دیں ،آئندہ الیکشن میں قوم کو سرپرائز دیں گے۔ اس وقت حقیقی متبادل قوت صرف متحدہ مجلس عمل ہے جو بیس کروڑ عوام کی حقیقی نمائندہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالسلام کالونی میں پی پی 115کے مرکزی انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوارپی پی 115 رائے اکرم کھرل ،زونل امیر جماعت اسلامی سلیم گجر،اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ، صدر جے آئی یوتھ رانا عدنان دیگر بھی موجود تھے۔سردار ظفرنے کہاکہ ملک اس وقت چاروں طرف سے خطرات میں گھرا ہوا ہے صرف دینی جماعتوں کی دیانت دار قیادت ہی ملک کو موجودہ سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔