سابقہ نمائندوں نے کینٹ کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،حاجی رضوان احمد

93

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)متحدہ مجلس عمل کے پی پی 14سے امیدوار حاجی رضوان احمد نے کہا ہے کہ کینٹ کے باشعور عوام انتخابات میں سابقہ نمائندوں کو بھی آئینہ دکہائیں گے جنہوں نے دس سال میں محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا اور تبدیلی کے نام پر دھوکا دینے والی جماعتوں کا بھی محاسبہ کریں گے۔ دیانتدار قیادت ہی حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے۔ گزشتہ روز ڈھوک سیداں روڈ پر خواتین اور مردوں کی علیحدہ علیحدہ عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینٹ کے تمام مسائل بشمول پانی، صحت، تعلیم اور قبرستان کو حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی اور منشور لے کر عوام کے سامنے آئے ہیں۔ اب ہم کسی کو بھی عوامی حقوق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔ پروگرامات میں ہزاروں مردو خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر جدون برادری، پختون برادری، کشمیری برادری کے نمائندوں نے رضوان احمد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔