تحریک انصاف مجرم،ن لیگ ختم نبوت کے مجرموں کی محافظ ہے

101

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)صدر متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی وجماعت اسلامی کے ضلعی امیر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کردیا کہ تمام سیکولرپارٹیاں ایک ایجنڈے پراورایک دوسرے کے گناہ چھپانے میں برابرکی شریک ہیں ،تحریک انصاف اور ن لیگ نے مل کر ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے پر شب خون مارا ،تحریک انصا ف کے شفقت محمود او رن لیگ کی انوشہ رحمن نے 2ارب مسلمانوں کے جذبات مجروع کیے ،مسلم لیگ ن نے راجا ظفرالحق رپورٹ کو چھپا کرمجرموں کوتحفظ بھی دیا ۔سینیٹرسراج الحق ، صاحبزادہ طارق اللہ اور سینیٹرحافظ حمداللہ نے ختم نبوت ﷺپرشب خون کوناکام بنایا وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 20کروڑ عوام کے ہیروہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ جب تک ہمار ی رگوں میں خون کا ایک قطرہ بھی باقی ہے ناموس رسالت ﷺ اورختم نبو ت قوانین پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،دینی قوتیں ، سیکولراورکرپٹ اشرافیہ کے مقابلے میں جہاد کبیرکررہی ہیں۔ جماعت اسلامی نے ہرموقع پر پاکستان کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کا دفا ع کرتے ہوئے ہرطرح کی قربانیاں دیں آخری سانس تک نظام مصطفی ﷺ کے قیام کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ قوم جان لے کہ تحریک انصاف ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نہ صرف کرپٹ ٹولہ ہے بلکہ ان کے ایجنڈ ے کی وجہ سے پاکستان کی باغیر ت مسلم قوم کے ایمان کوبھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ قوم پاکستان کوبحران سے نکالنے ،اپنے مسائل کے حل اور خلافت راشدہ کے نظام کے قیام کیلیے متحدہ مجلس عمل اورکتاب کا ساتھ دے ۔