راولپنڈی، ایم ایم اے کے جلسہ کے لیے انتظامی  کمیٹیاں قائم،عارف شیرازی کوآرڈینیٹرمقرر

103

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) صدر متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے مشاورت کے بعد 14 جولائی کو شام 6 بجے لیاقت باغ میں منعقد ہونے جلسہ عام کے لیے سیدعارف شیرازی کو ایونٹ کوآرڈینیٹر مقرر کر کے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دیں، رابطہ علما کمیٹی کے سربراہ شیخ الحدیث مولانا تا ج محمد خان ،میڈیا کمیٹی ملک محمداعظم ،سوشل میڈیا کمیٹی انعام الحق اعوان، پبلسٹی کمیٹی پروفیسر زبیر عباسی، مالیاتی کمیٹی سربراہ رضی الحسن، اسٹیج کمیٹی ہارون الرشید، استقبالیہ کمیٹی مولانا عبدالرحیم بابر، فراہمی آب سید ارشد فاروق، ساؤنڈ ولائٹ کمیٹی ملک محمد یعقوب اور تزئین وآرائش کمیٹی کے سربراہ حاجی یار محمد ہوں گے۔ ترجمان ضلعی صدر کے مطابق عظیم الشان جلسہ عام سے ایم ایم اے کے مرکزی، صوبائی وضلعی قائدین سمیت نامزد امیدواران خطاب کریں گے جبکہ ضلع راولپنڈی سے بڑی تعداد میں عوام اس جلسہ میں شریک ہوں گے۔