پی ٹی آئی امیدواروں کیلیے ان سے زیادہ محنت کررہا ہوں، شیخ رشید

128

راولپنڈی (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اعتراض بھیجا ہے کہ و وٹرز لسٹوں کے پورے پورے صفحے غائب ہیں انہیں پورا کیا جائے ،میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے لیے ان سے زیادہ محنت کررہا ہوں۔ تحریک انصاف لائرز فورم کی جانب سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سی پیک کا حامی ہوں، دنیا میں سب سے مشکل کام ووٹ مانگنا ہے انتخابی مہم کے لیے شکریال کے علاقے میں گیا تو لوگوں نے کہا مسجد میں وضو کے لیے بھی پانی نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کے لیے ہر کسی کے پاس جانا پڑتا ہے کبوتر بازوں کے پاس بھی جاتا ہوں،راولپنڈی کے تینوں حلقوں سے قلم دوات اور بلا جیتے گا پاکستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے ڈالرکی ایک روپے قیمت بڑھنے سے پاکستان کا قرضہ بلین روپے بڑھ جاتا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این اے 61 سے تحریک انصاف کے امیدوار و صدر شمالی پنجاب عامر کیانی نے کہا کہ ہمارا عدالتی نظام اور عدالتی ڈھانچا بہت بوسیدہ ہے، قائدِاعظم کے بعد عمران خان ہی قابل اعتماد لیڈر آیا ہے۔