جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی شوریٰ کے اجلاس کا انعقاد

136

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی مجلس شوریٰ کی سیاسی کور کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں حلقہ پی پی 17 راولپنڈی شہرمیں قومی اسمبلی کے انتخابات کے لیے رضا احمد شاہ کو پی پی 17 کی حدود میں اجازت دی ہے کہ وہ جس کے ساتھ چاہیں ٗاپنی سیاسی ٹیم سے مشورہ کریں قومی اسمبلی کے لیے کس کی حمایت کرنی ہے۔واضح رہے کہ ضلعی جماعت کی طرف سے تا حال کسی کے ساتھ کوئی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔