سیف سٹی اراضی کیس کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی

74

راولپنڈی (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ میں سیف سٹی اراضی کیس کی سماعت راولپنڈی بینچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے کی۔ اس موقع پر پنجاب پولیس کے وکیل کی جانب سے مہلت طلب کی گئی جس پر فاضل عدالت نے سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ کیس کی گزشتہ سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی تھی۔ گزشتہ سماعت میں بھی پنجاب پولیس کے وکیل کی مہلت طلبی پر فاضل عدالت نے سماعت ملتوی کر دی تھی تاہم عدالت نے قرار دیا تھا کہ آئندہ تاریخ پیشی پر سیف سٹی کی بابت راولپنڈی پولیس کا موقف واضح کیا جائے۔