شاہد خاقان، فواد چودھری، توہین عدالت کیس میں چیئرمین پیمرا 18جولائی کو طلب

80

راولپنڈی (اے پی پی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آ ئی ترجمان فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت سے متعلق راولپنڈی ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شاہد محمود عبا سی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے لارجر بینچ سے واپس بھجوائی گئی درخواستوں پر ابتدا ئی سما عت کی۔ اس موقع پر ہائی کورٹ کے ڈویژ ن بینچ نے پیمرا، شاہد خاقان عباسی اور فواد چودھری کو نوٹس جاری کردیا جبکہ چیئرمین پیمرا کو ہدایت کی گئی کہ شاہد خاقان عبا سی اور فواد چودھر ی کے عدلیہ مخالف بیانات اور تقاریر کا ریکارڈ 18 جولائی کو عدا لت میں پیش کیا جائے۔