تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے 16نکاتی منشور مطالبات کا اعلان کر دیا

122

راولپنڈی ( آن لائن)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ وسپریم شیعہ علما بورڈکے سرپرست اعلیٰ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے 16نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کااعلان کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت کو 16نکات کی منظوری سے مشروط کردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ملک میں شفاف اور پر امن انتخابات کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مکمل آزادی دی جائے،کسی کی انتخابی مہم پر کوئی قدغن نہ لگائی جائے، کسی ایک جماعت کو دیوار سے لگانے سے مستقبل میں مشکلات میں اضافہ ہو گا، عدل و انصاف کسی بھیمعاشرے کا سب سے مشکل کام ہے کسی بھی جج کا اچھا منصف ہونا ضروری ہے، سیاستدانوں اورحکمرانوں کے ساتھ مذہبی جماعتوں کا بھی احتساب کیا جائے، مذہبی وسیاسی جماعتیں اور امیدوار مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے سے اجتناب کریں اس عمل سے ملک میں فرقہ واریت پھیلنے کا خدشہ ہے۔