اے این پی کے انتخابی جلسے پر خود کش حملہ قابل مذمت ہے۔بحر اللہ خان ایڈوکیٹ

73

پشاور(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی خیبر پختون خوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور پی کے 76 سے ایم ایم اے کے امیدوار بحر اللہ خان ایڈوکیٹ نے اے این پی کے انتخابی جلسے پر خود کش حملے اور بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش اور غم کے اس موقع پر جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان بلور فیملی اور اے این پی کے اعلی قیادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کی ہدایت پر کے ہمراہ بلور ہاؤس میں اے این پی کے سر براہ اسفندیار ولی خان ،الحاج غلام احمد بلوراور سابق سینیٹر الیاس بلور سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ پُر امن الیکشن کے انعقاد کے لئے فل پروپ انتظامات کریں اورامیدواروں کے تحفظ کے لئے سیکورٹی کے عمل کو سنجیدگی سے لیں۔