عوام متحدہ مجلس عمل کے باکردار امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں

102

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی ) متحدہ مجلس عمل کے امیدوارحلقہ پی پی115رائے اکرم کھرل،جماعت اسلامی کے امیر چودھری سلیم گجرنے انتخابی مہم کے دوران کارنرمیٹنگز اور جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹیاں ، جھنڈے اور وفاداریاں بدلنے والے سیاستدان ملک و قوم سے مخلص نہیں اقتدار کے شوقین ہیں جن کو عوامی مسائل صرف انتخابات کے دنوں میں نظر آتے ہیں۔رائے اکرم کھرل نے کہاکہ ملک کے قومی اداروں کی زبوں حالی کا سب سے بڑا سبب یہی کرپٹ سیاستدان ہیں جو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ کر لوٹ مار اور کرپشن کے ذریعے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرتے ہیں ۔ ملک کو کوئی نیک و مخلص اور صالح قیادت میسر نہیں آئی اور آج ہم پلہ ریاستوں سے ہمارا ملک بہت پیچھے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنجیدہ طبقے کی سیاست اور ووٹ سے دوری کے باعث آج ملک مخلص قیادت سے محروم ہے ۔ اس وقت تک ملک میں حقیقی تبدیلی تب تک نہیں آئے گی جب تک قوم ووٹ کی طاقت سے دیانتدار قیادت کو ایوانوں تک نہیں پہنچا دیتی ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے دینی جماعتوں کے ان لوگوں میں ٹکٹ تقسیم کیے ہیں جن کے کردار پاک صاف ہیں اور ان میں ملک وقو م کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حلقہ کے لوگوں نے اپنے قیمتی ووٹ کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار کیا تو ان شا ء اللہ یہاں کے مسائل کے حل کیلیے ہر ممکن اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کروں گا ۔
سیالکوٹ ، پابندی کے باوجود نہروں اور دریاؤں میں نہانے والے46افراد کیخلاف مقدمات درج
سیالکوٹ (آئی این پی) پابندی کے باوجود نہروں اور دریاؤں میں نہانے والے46افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ مرالہ بیرج پر پولیس نے2 مختلف واقعات میں دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود غیر قانونی چور پر دریا میں نہانے والے یشپ، شہریار، راحیل، پیٹر، کاظم، عظیم، دلاور ، ساغر، شاہد، رفیع، سخاوت، فیصل، شہزاد وغیرہ سمیت46افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سنی تحریک اقتدار میں آکرمظلوم عوام اور سنی عوام کے حقوق کی حفاظت کرے گی،تسلیم راجپوت
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)سنی تحریک تعلقہ حیدرآباد کے صدر تسلیم راجپوت اور پی ایس 63 سے نامزد اُمیدوار جاویدراجپوت نے پی ایس 63 میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی تحریک اقتدار میں آکرمظلوم عوام اور سنی عوام کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈوجام میں دس سال سے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا گیا پورے شہر کی سڑکیں موہن جوڈرو کا نقشہ پیش کر رہیںیہاں کا ترقیاتی فنڈ کہا گیا نیب کو اس کی بھی تحقیقات کرانی چاہیے۔ انہوں نے اگر یہاں کی عوام نے انہیں منتخب کیا تو وہ اس علاقے مسائل حل کرائیں گے۔