اڈیالہ جیل:نوازشریف،مریم نوازسے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر

77

راولپنڈی(آن لائن)اڈیالہ جیل حکام نے احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازسے ملاقاتیوں کے لیے جمعرات کا دن مقررکردیا ہے جبکہ اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں سے رشتہ داروں کی ملاقات کے لیے جمعے کا دن مقرر ہے۔ جیل قوانین کے مطابق عام قیدیوں کے لیے ان کے عزیزواقارب کی ملاقات کے لیے جمعے کا دن مقرر ہے تاہم نوازشریف اور مریم نواز کے لیے سیکورٹی کے پیش نظر ملاقات کے لیے ایک دن پہلے رکھا گیا ہے جب کہ ہفتے کو جیل حکام نے نوازشریف کے پرسنل اسٹاف کوان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جبکہ سامان وصول کرکے نوازشریف تک پہنچا دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا کہ نوازشریف کا پرسنل سیکورٹی اسٹاف سامان لے کر اڈیالہ جیل پہنچا توان کی نوازشریف سے ملاقات نہیں کرائی گئی، نوازشریف کی ضروریات کے پیش نظران کاپرسنل اسٹاف ذاتی استعمال کی اشیالے کراڈیالہ جیل پہنچا۔اس موقع پرجیل حکام نے نوازشریف کے پرسنل اسٹاف کوروک لیا۔جیل حکام نے نوازشریف کے پرسنل اسٹاف کوسامان کی جانچ پڑتال کے لیے روکا۔بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کاذاتی سامان لاہور سے لایا گیا ہے۔سامان میں کپڑے ، شیونگ سامان ،ادویات اور دیگر چیزیں بھی شامل ہیں۔