نوابزادہ گزین مری 23 سال بعدخود ساختہ جلا وطنی کے بعدآبائی علاقے پہنچ گئے

145

کوہلو (صباح نیوز)سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری 23سال بعد اپنے آبائی علاقے کوہلو پہنچ گئے۔نوابزادہ گزین
مری 23سال اپنے آبائی علاقے میں پہنچے ہیں، نوابزادہ گزین مری نے اس دوران 17سال بیرون ملک خود ساختہ جلا وطنی اختیار کی ہوئی تھی۔ نوابزادہ گزین مری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے259 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،وہ دونوں حلقوں سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 سے گزین مری کے بڑے بھائی اور مری قبیلے کے نواب چنگیز مری بھی امیدوار ہیں