کھڈرو، شر پسند عناصر سے تحفظ فراہم کیا جائے، لعل بخش سنجرانی

150

کھڈرو (نمائندہ جسارت) کچھ شر پسند عناصر مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، تحفظ فراہم کیا جائے۔ گاؤں خیرو خان سنجرانی کے منتخب کونسلر لعل بخش سنجرانی نے اپنی برادری کے سدورو سنجرانی، گل محمد سنجرانی، امیر علی سنجرانی، علی گل سنجرانی اور سبھاگو سنجرانی سمیت درجن بھر افراد کے ساتھ میڈیا سینٹر کھڈرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے گاؤں کے کچھ جرائم پیشہ افراد مجھے بلا جواز کچھ مہینے پہلے گاؤں میں قتل ہونے والے نوجوان خادم حسین سنجرانی کے قتل میں زبردستی ملوث کرنا چاہتے ہیں جبکہ میرا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پولیس نے انکوائری کرکے مجھے بے قصور قرار دے دیا ہے لیکن اب روزانہ کچھ لوگ جن میں بچل سنجرانی، حاجی سنجرانی ، حسین بخش جلالانی، دودو خان سنجرانی اور دیگر نامعلوم لوگوں کے ساتھ مجھے قتل کرنے کے ارادے سے گاؤں پر حملہ آور ہوتے ہیں اور کئی بار وہ مجھ پر حملہ بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے میرے ہاریوں کو زمین چھوڑ کر بھاگ جانے کی دھمکی بھی دی ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی بینظیر آباد، ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو شر پسند عناصر سے تحفظ فراہم کیا جائے۔