پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو 2 تا 4 اکتوبرکراچی میں منعقد کی جائے گی ۔

256

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ٹریول مارٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد گورنر ہاؤس میں کیا گیا جس کی میزبانی گورنر سندھ محمد زبیر نے کی جہاں قومی و بین الاقوامی عہداران سمیت سیاحت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی جبکہ سیاحت کی اہمیت اور ممکنہ مسائل کے حل کے لئے پروگرام کے دوران پینل گفتگو کا بھی سلسلہ رکھا گیا ،

جس میں لینڈمارک کے سی ای او علی حمدانی 249 بخاری گروپ کے رفیق خان 249 سیکریٹری سیاحت گلگت بلتستان وقار علی 249 معروف تجزیہ کار مظہر عباس 249 ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت خیبر پختونخوا بابر خان 249 سیاحتی تعاون برائے ترقی پنجاب کے جی ایم اسجد غنی 249 ہاشو گروپ کے سی سی او حسیب گردیزی شامل ہوئے پینل گفتگو میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع تر مواقع موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ بہتر حکمت عملی کے ساتھ اس شعبہ کی طرف مزید توجہ دی جائے،

پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بتدریج بہتر ہونے کے بعد دنیا خواہش ظاہر کرہی ہے کہ پاکستان کے حسین ترین نظاروں کو دیکھ سکیں جو نا صرف ملک کی بہتر رائے عامہ کو تشکیل دینے میں مدد گار ثابت ہوگا بلکہ معاشی طور بھی ایک اہم کردار ادا کرسکے گا پوری دنیا کے بہت سے ممالک کا معاشی دارو مدار ہی سیاحت پر ہے جس سے ملکوں کے قومی خزانوں کو کھربوں روپے کا فائدہ حاصل ہورہا ہے،

جبکہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بیشتر ممالک کے پاس قدرتی وسائل بھی موجود نہیں ان تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو 2 سے 4 اکتوبر کو منعقد کیا جارہا جس پر امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ پاکستان میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا جس سے سیاحتی مواقع کی فراہمی کو مزید یقینی بنایا جا سکے گا،

اس موقع پر ایران کے ڈپٹی کونسل جنرل محمد نسیر 249 ترکی کے کونسل جنرل تولگا 249سری لنکا کے کونسل جنرل گنانا تھیوا 249 اٹلی کے وائس کونسلیٹ پاؤلو کارٹوسی 249 قائم مقام کونسل جنرل افغانستان حمیداللہ ترین 249 کونسل جنرل یو اے ای نسیر القطبی 249 کونسل جنرل ملائیشیا خیرالعبدرحمان 249 چائنہ کے کونسلیٹ جنرل وینگ یو سمیت مختلف سفارت کاروں نے بھی شرکت کی اور اس اقدام کو خوب سراہا جس سے بین القوامی تعلقات میں بھی مزید بہتری آئی گی۔